جنگل میں 70دن تنہا گزارنے پر 40 لاکھ روپے انعام

چین میں شہری نے جنگل میں تنہا 70 دن گزارنے والے چینی شہری کو ایک لاکھ یوان کی انعامی رقم دے دی گئی۔چین کے صوبے ہونان میں جنگل سروائول چیلنج منعقد ہوا جس میں تقریبا 100 شرکا تھے، شرکا کو ایک دور دراز جنگلی علاقے میں چھوڑا گیا جہاں انہیں صرف چاقو اور بانس کا ڈنڈا فراہم کیا گیا اور اس کے علاوہ کوئی چیز فراہم نہیں کی گئی۔دن گزرنے کے ساتھ شرکا کی مشکلات بڑھتی چلی گئیں اور وہ ہار مان کر چیلنج سے باہر ہوگئے۔لیکن ایک شخص نے پورے 70دن جنگل میں تنہا گزار کر چیلنج جیت لیا جس کا نام ہے یینگ ڈونگ ڈونگ بتایا گیا ہے۔یینگ نے 70دن جنگل میں کچھ ایسی ترکیبیں استعمال کیں جس سے اس کے لیے چیلنج آسان ہوگیا وہ جانوروں کے لیے جال بناتا اور اپنے کھانے کا انتظام بھی کرتا۔اس مشکل چیلنج کی انعام کی رقم ایک لاکھ یوان تھی جو پاکستانی کرنسی میں تقریبا 40 لاکھ روپے بنتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed