سوشل میڈیا پرہتک آمیز مواد نشر کرنے پر شہری کو دس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی

شعیب جمیل

ایڈیشنل سیشن جج پشاور محمدخان یوسفزئی نے سوشل میڈیاپر ایس پی رینک کے آفیسر کے خلاف ہتک آمیزمواد وائرل کرنے والے شہری کو10لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کے احکامات جاری کردئیے ۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی عنایت اللہ خان نے عدالت میں صوابی کے رہائشی محمدجمیل کے خلاف 5کروڑ روپے ہتک عزت کادعوی دائرکیاتھا۔ بیرسٹر برکت اللہ خان کے وساطت سے دائردعوی میں موقف اختیارکیاگیاکہ جمیل نے فروری2023میں درخواست گذارکے خلاف سوشل میڈیاپر ہتک آمیزموادوائرل کیا جس سے درخواست گذار کی ساکھ کوشدیدنقصان پہنچاہے عدالت نے دعوی کی سماعت مکمل ہونے پر درخواست گذار کے حق میں 10لاکھ روپے کی ڈگری جاری کردی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed