متنی میں اندھے قتل کاڈراپ سین، مرکزی قاتل اور اشتہاری ملزم گرفتار

پشاور کے نواحی علاقے متنی میں اندھے قتل کاڈراپ سین کرتے ہوئے پولیس نے مرکزی ملزم سمیت مطلوب اشتہاری گرفتار کر لیا، جبکہ اس سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔پولیس نے گزشتہ ہفتے تحقیقات کرتے ہوئے اندھے قتل میں ملوث ملزم زرداد ولد شیر علی کو حراست میں لے کر اسے شامل تفتیش کیا اور اس دوران ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والا آلہ قتل بھی برامد کر لیا۔گرفتار ملزم نے پولیس کو بتایا کہ اس نے ذاتی رنجش پر فائرنگ کر کے سدیس ولد محمد نعمان اعجاز کو قتل کیا تھا۔ قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری رفیق نواب ولد گلزار خان سکنہ چندن گڑھی کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ان کارروائیوں کے دوران ملزمان کے قبضے سے بندوق، پستول اور کارتوس بھی برآمد کرلئے گئے ، جبکہ پولیس نے ملزمان سے مزید تفتیش شروع کر دی۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی **ممکنہ سہولت کار** یا **منظم جرائم پیشہ گروہ** کا پتہ چلایا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed