پاور سیکٹر کا گردشی قرض ایک ہزار 65 ارب کم

موجودہ حکومت کے پہلے 16ماہ میں پاور سیکٹرکا گردشی قرضہ ( سرکلر ڈیٹ) ایک ہزار 65 ارب روپے کم ہوگیا۔ذرائع کے مطابق شبہازحکومت کے ابتدائی 16 ماہ کے پاور سیکٹرکے گردشی قرض کی تفصیلات سامنے آگئیں، جن کے مطابق موجودہ حکومت میں پاور سیکٹرکا گردشی قرضہ ایک ہزار 65 ارب روپے کم ہوگیا۔پاور ڈویژن کی جانب سے جاری دستاویزات کے مطابق جون 2025 تک پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ ایک ہزار 614 ارب روپے رہا۔دستاویزات کے مطابق فروری 2024 تک پاورسیکٹر کے گردشی قرض کاحجم 2 ہزار 679 ارب روپے تھا۔دستاویزات میں بتایا گیا کہ مئی 2025 کے مقابلے میں جون 2025 میں پاور سیکٹر کا سرکلر ڈیٹ 856 ارب روپے کم ہوا، مئی تک پاور سیکٹرکا گردشی قرضہ 2 ہزار 470 ارب روپے تھا۔دستاویزات میں بتایا گیا کہ گذشتہ مالی سال میں پاورسیکٹر کے سرکلرڈیٹ میں 779 ارب روپے کی کمی ہوئی تھی اور جون2024 تک پاور سیکٹر کیگردشی قرضے کاحجم 2 ہزار 393 ارب روپے تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed