ہنگو میں ماں کے دودھ کی اہمیت کے عالمی ماہ(ورلڈ بریسٹ فیڈنگ)کے حوالے سے تقریب اور واک کا اہتمام کیا گیا اس حوالے سے ڈسٹرکٹ نیوٹریشن پروگرام کے زیراہتمام ڈی ایچ او آفس ہنگو میں پروقارتقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں نیوٹریشن پروگرام، محکمہ صحت کے اہلکاروں کے علاوہ علماء کرام ،عمائدین علاقہ نے بھی شرکت کی، تقریب سے ڈسٹرکٹ نیوٹریشن آفیسرمحمد اویس ، ڈاکٹر نواب علی اور ڈاکٹر احمد طارق نے خطاب کے دوران ماہ کے دودھ کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی، مقررین کا کہنا تھا کہ ماہ کا دودھ زچہ وبچہ دونوں کیلئے انتہائی سود مند ہے،دودھ پلانے والی ماں کی صحت بھی اچھی رہتی ہے جبکہ دوسری جانب بچہ بھی متعدی امراض سے محفوظ رہتاہے،مقررین نے کہا کہ ماں کو کم ازکم ڈھائی سال تک اپنے بچے کو ماں کا دودھ پلانا چاہئے جس کا ذکرقرآن مجید میں بھی موجود ہے،مقررین نے کہا کہ ضروری ہے کہ ماں کے دودھ کی اہمیت و افادیت کو اجاگر کیا جائے ،تقریب کے اختتام پر اس سلسلے میں آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا۔







