خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس کی تاریخ ایک مرتبہ پھر تبدیل کر دی گئی، سپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی نے پہلے اجلاس چار اگست کو طلب کیا تھا، تاہم اب اسے یکم اگست دوپہر دو بجے طلب کیا گیا ہے۔
سپیکر صوبائی اسمبلی نے بزنس رولز دفعہ 21 کا استعمال کرتے ہوئے اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے اسمبلی سیکرٹریٹ نے بھی اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں ارکان اسمبلی کو اجلاس کے بارے میں باقاعدہ آگاہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ سپیکر کی جانب سے تمام ارکان کو اجلاس میں شرکت کے لیے بروقت اطلاع دی جائے گی تاکہ قانون سازی کے امور موثر انداز میں انجام دیے جا سکیں
4 اگست کی بجائے خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس کل طلب







