مون سون کا خطرناک سپیل، پنجاب میں 54 افراد جاں بحق

مون سون کے خطرناک اسپیل نے تباہی مچادی، پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران 54 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ حالیہ بارشوں کے دوران پوٹھوہار ریجن میں تقریبا 1000 سے زائد شہریوں کو محفوظ مقامات پرپہنچایا گیا جبکہ مون سون بارشوں کا چوتھا سلسلہ 21 جولائی سے شروع ہو نے کا امکان ہے ۔ پرونیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر رپورٹ جاری کر دی۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کا کہنا ہے کہ چکوال، جہلم اور راولپنڈی میں غیر معمولی بارش کے باعث رین ایمرجنسی نافذ کی گئی، ریسکیو آپریشنز میں ضلعی انتظامیہ اور فوجی جوانوں نے حصہ لیا۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق پوٹھوہار ریجن میں بارشوں کے باعث سیلابی پانی میں پھنسے تقریبا 1000 سے زائد شہریوں کومحفوظ مقامات پرپہنچایا گیا۔انہوں نے کہا کہ جہلم میں 398 شہریوں کو ریسکیو کیا گیا، 174 افراد کو ضلعی اتظامیہ اور 64 شہریوں کو فوجی جوانوں نے ریسکیو کیا جبکہ 160 شہریوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق چکوال میں کلاڈ برسٹ کیباعث سیلابی پانی میں پھنسے 209 شہریوں کومحفوظ مقامات پرمنتقل کیا جن میں سے27 شہریوں کو ہیلی کاپٹر سے ریسکیو کیا گیا، راولپنڈی میں ضلعی انتظامیہ نے 450 افراد کو ریسکیو کیا۔ عرفان علی کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں کا چوتھا سلسلہ 21 جولائی سے شروع ہو گا، شہری موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ دریں اثناء صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق مون سون بارشوں اور گلیشیئر پگھلنے کے باعث دریاں میں پانی کے بہا ئومیں اضافہ ہونے لگا ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، کالا باغ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ، جبکہ دریائے راوی، چناب، جہلم اور ستلج میں پانی کا بہا نارمل سطح پر ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈیرہ غازی خان رودکوہیوں میں پانی کا بہائو نارمل ہے، منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 47 فیصد اور تربیلا میں 79 فیصد ہے، جبکہ ستلج ، بیاس اور راوی پر قائم بھارتی ڈیمز میں پانی کی سطح 36 فیصد ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed