یو دہلی: بالی ووڈ کی کانٹا لگا گانے سے شہرت پانے والی اداکارہ شیفالی کی موت سے جہاں فلمی دنیا اور ان کے مداح غم زدہ ہیں وہی زندگی کے غیریقینی کی باتیں کی جا رہی ہیں اور ان کی موت سے ان کے مداحوں میں ایک خلا پیدا ہوگیا ہے اور اب میڈیا ان کی دولت کے اعداد وشمار سامنے لے آیا ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 28 جون کو اپنے گھر میں اچانک انتقال کرجانے والی اداکارہ کو شہرت 2000 کی دہائی میں سپر ہٹ گانا کانٹا لگا سے ملی اور اس کے بعد انہوں نے مجھ سے شادی کروگی اور دیگر مشہور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔
انہوں نے چند مشہور فلموں کے بعد اداکاری کی دنیا سے خود کو بڑی حد تک دور کیا تھا اور مخصوص پروجیکٹس پر کام کرتی ہیں اور فلموں میں محدود کام کے باوجود شیفالی کی دولت میں مسلسل اضافہ ہو رہا تھا۔
بھارتی میڈیا نے بتایا کہ شیفالی کی اس وقت دولت کا حجم 10 لاکھ ڈالر کے لگ بھگ تھی جو بھارت کی کرنسی کے مطابق 8.54 کروڑ روپے بنتی ہے، جو فلمی صنعت سے دوری کے باوجود بطور اداکارہ ان کو حاصل شہرت سے برانڈ ویلیو برقرار تھی۔







