معیشت بہتر ہوئی تو غربت میں اضافہ کیوں ہوا؟جنید اکبر

پی ٹی آئی رہنما اور چیئرمین پبلک اکائو نٹس کمیٹی و رکن پی ٹی آئی جنید اکبر خان نے کہا ہے کہ پہلی بار ایسی حکومت بنی ہے جسے زبردستی حکومت دی گئی ہے،اگر معیشت کی ترقی ہوئی تو ڈیڑھ کروڑ لوگ مزید غربت کی لکیر سے نیچے کیوں چلے گئے۔ قومی اسمبلی اجلاس میں بجٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت میں لائے ہوئے لوگوں اور عوام کو پتہ چل چکا ہے کہ ووٹ ڈالنے والا اہم نہیں ووٹ گننے والا اہم ہوتا ہے،ان کو یقین ہے کہ ووٹ دینے والوں کی بجائے ووٹ گننے والوں کو خوش رکھنے سے ہی اقتدار ملے گا۔انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس بجٹ میں گروتھ ہوئی ہے تو گدھے بڑھے ہیں، گدھے بڑھے ہیں تو گدھیاں کیوں نہیں بڑھیں، انہوں نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کی ترقی اگر ہوئی ہے تو ڈیڑھ کروڑ لوگ مزید غربت کی لکیر سے نیچے کیوں چلے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed