بجلی صارفین پر 10فیصد ڈیٹ سروس چارج برقرار

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے بجلی صارفین پر 10فیصد ڈیٹ سروس چارج کی حد ختم کرنے کی تجویز مسترد کردی۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا جس میں پاور ڈویژن حکام نے کمیٹی کو بریفنگ دی۔

پاور ڈویژن حکام نے بتایا کہ اس وقت بجلی بلوں پر3 روپے23 پیسے فی یونٹ ڈیٹ سروس چارج لگا ہوا ہے، آئی ایم ایف کی شرط ہے کہ اس حد کو ختم کیا جائے، اگر پاور سیکٹر کو مالی ضروریات ہوں تو اس سرچارج کو بڑھایا جاسکے۔

اس موقع پر سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ حکومت صارفین پر بوجھ بڑھا رہی ہے،  اس تجویز کی منظوری نہیں دے سکتے، ابھی بینکوں سے 1200 ارب روپے کا قرض لیا گیا، حکومت اس قرض کی فنانسنگ کہاں سے کررہی ہے؟

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ پاور حکام اس وقت صارفین سے 3 روپے 23 پیسے وصول ہورہےہیں لیکن سرچارج حد ختم ہونے کے بعد یہ دگنا ہوجائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed