ایران اسرائیل جنگ میں ایران میں پھنسے 107 پاکستانی وطن پہنچ گئے حکومت کی ہدایت پر خصوصی پرواز کے زریعہ ہم وطنوں کو لایا گیا ہے تفصیل کے مطابق ایران میں پھنسے ہم وطنوں کو لے کر پی آئی اے کی پہلی خصوصی پرواز اشک آباد سے اسلام آباد پہنچ گئی ۔ پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے 9552 کے ذریعے ایران میں پھنسے ہوئے 107 مسافر بدھ صبح 3 بجے بحفاظت وطن پہنچ گئے ،ایرانی فضائی حدود بندش کے باعث، ایران میں موجود پاکستانی شہری زمینی راستے کے ذریعے ترکمانستان کے شہر اشگ آباد پہنچے۔اس تمام عمل میں ایران اور ترکمانستان میں پاکستانی سفارتخانوں نے کلیدی کردار ادا کیا۔قومی ایئر لائن کی یہ خصوصی پرواز حکومتِ پاکستان کی ہدایات پر روانہ ک گئی تھی مسافروں نے حکومت اور پی آئی اے کے بروقت اقدام کو سراہا اور قابل تحسین قرار دیا ہے اور حکومت کا شکریہ ادا کیا۔







