پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس نعیم انور اور جسٹس کامران حیات پر مشتمل دو رکنی بنچ نے خیبر پختون خوا کے محکمہ تعلیم منیجمنٹ کیڈر کی پوسٹوں پر ٹیچنگ کیڈر افسران کی تعیناتی کے خلاف دائر رٹ درخواست پر صوبائی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔ فاضل بنچ نے محمد اعظم کی جانب سے دائر رٹ پٹیشن کی سماعت کی ۔دوران سماعت درخواست گزاروں کے وکیل خالد رحمان نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل منیجمنٹ کیڈر سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ اس کیس میں فریق بنائے گئے ٹیچنگ کیڈرافسران اس وقت منیجمنٹ کیڈر کی مختلف پوسٹوں پر تعینات ہیں مگر یہ پوسٹیں مینجمنٹ کیڈرکی ہیں اور جو افسران تعینات ہیں وہ ٹیچنگ کیڈر ہیں ہیں حالانکہ قانون کے مطابق یہ ان پوسٹوں پر تعینات نہیں ہو سکتے انہوں نے عدالت کو بتایا کہ اس ضمن میں متعلقہ حکام کی توجہ بار بار اس بارے میں مبذول کرانے کی کوشش کی گئی تاہم کوئی شنوائی نہیں ہوئی جبکہ زیادہ تر منیجمنٹ کیڈرکے افسران اس وقت او ایس ڈی ہیں اور ان کے پاس منیجمنٹ کیڈر کا کوئی عہدہ نہیں اس لئے صوبائی حکومت کو اس بات کا پابند بنایا جائے کہ منیجمنٹ کیڈر کی پوسٹوں پر صرف منیجمنٹ کیڈر کے افسران کی تعیناتی کریں نا کہ ٹیچنگ کیڈر کی اور انہیں اپنے متعلقہ پوسٹوں پر واپس بھیج دیا جائے عدالت نے ابتدائی دلائل کے بعد متعلقہ حکا کو نوٹس جاری کردیا







