پی ایف ایف کی بین الاقوامی رکنیت کی بحالی کا معاملہ

پی ایف ایف کی بین الاقوامی رکنیت کی بحالی کا معاملہ

 

کراچی (سلیمان خان)پاکستان فٹبال فیڈریشن کی کانگریس کا غیر معمولی اجلاس 27 فروری کو لاہور میں طلب کر لی گئی۔پاکستان کی اے ایف سی ایشین کپ 2027 کوالیفائرز میں شرکت بین الاقوامی رکنیت کی بحالی سے مشروط ہوگی۔بحالی کی صورت میں پاکستان اپنا پہلا میچ 25 مارچ کو شام کے خلاف کھیلے گا، گروپ ای میں پاکستان کے ساتھ شام، میانمار اور افغانستان شامل ہیں، پی ایف ایف کانگریس ممبرز کا فیفا کی تجویز کردہ ترامیم سے اختلاف عالمی معطلی کا باعث بنا تھا، کانگریس کے غیر معمولی اجلاس کی صدارت صدر پی ایف ایف و این سی چیرمین سعود عظیم ہاشمی کریں گے۔فیفا اور اے ایف سی کی تجویز کردہ آئینی ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے۔پی ایف ایف کی بین الاقوامی رکنیت کی بحالی آئینی ترامیم کی منظوری سے مشروط ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed