ٹی ٹوئنٹی, پاکستان کا زمبابوے کو جیت کےلیے 166 رنز کا ہدف

پہلے ٹی ٹوئنٹی میں زمبابوے کے خلاف  پاکستان نے 4 وکٹوں پر مقررہ 20  اوورز میں 165 رنز بنا کر زمبابوے کو جیت کیلئے 166 رنز کا ہدف دے دیا۔

پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، قومی ٹیم کی پہلی وکٹ 18 رنز پر گری جب اوپنر عمیر یوسف 16 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوئے۔

اس کے بعد صائم ایوب اور عثمان خان نے ٹیم کو سنبھالا، اور 57 کے اسکور پر صائم ایوب بھی آؤٹ ہوگئے انہوں نے 2 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 18 گیندوں پر 24 رنز بنائے۔

پاکستان کو تیسرا نقصان عثمان خان کی وکٹ کا اٹھانا پڑا جب وہ 13 ویں اوور کی دوسری گیند پر 91 کے اسکور پر 39 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے انہوں نے اپنی اننگ میں 2 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔

پاکستان کے کپتان سلمان آغا 14 ویں اوور کی دوسری گیند پر 100 کے مجموعے پر آؤٹ ہوئے انہوں نے اپنی اننگ میں 19 گیندوں پر 13 رنز بنائے۔

طیب طاہر اور عرفان خان نے شاندار ناقابل شکست اننگ کھیل کر 65 رنز کی شراکت قائم کی اور اپنی ٹیم کا اسکور 165 رنز تک پہنچایا، طیب طاہر نے 39 اور عرفان خان نے 27 رنز بنائے۔

زمبابوے کے سکندر رضا اور رچرڈ گراوا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا، ویلنگٹن مساکا ڈزا اور ریان برل نے بھی ایک ایک وکٹ لی۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کپتان سلمان آغا نے کہا ہے کہ ہم ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی جیتنا چاہتے ہیں۔

زمبابوے کے کپتان سکندر رضا نے کہا کہ پہلے بیٹنگ ہو یا بولنگ کوئی بات نہیں۔

پاکستان کی پلیئنگ

کپتان سلمان آغا، صائم ایوب، عمیر بن یوسف، عثمان خان، طیب طاہر، عرفان خان، جہانداد خان، عباس آفریدی، حارث رؤف، ابرار احمد اور سفیان مقیم پاکستان کی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed