بلاول بھٹو زرداری نے آئینی عدالت کے قیام کی حمایت کردی

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آئینی عدالت کے قیام کے حمایت کردی۔اسلام آباد میں ملک بھر کے وکلاء نمائندگان سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ آئینی عدالت میثاق جمہوریت کے تحت قائم کی جانی چاہیے، آئینی عدالت کا قیام بے نظیر بھٹو کا وژن تھا، پاکستان میں روایت چلی آرہی ہے کہ آپ کی رشتہ داری ہے تو آپ جج بنیں گے، اس کا نقصان ہمارے عدالتی عمل کو ہوا ہے، جج کا کام ڈیم بنانا یا ٹماٹر پکوڑے کی قیمتیں طے کرنا نہیں بلکہ آئینی ذمے داریاں پوری کرنا ہے، ہمیں عدالتی تقرریوں کا عمل درست کرنا ہے، وفاق کے ساتھ ساتھ صوبوں میں بھی آئینی عدالتیں ہونی چاہئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed