شعیب جمیل
خیبر پختونخوا پراسیکوشن ویلفیئر ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات کے حق میں گزشتہ روز صوبہ بھر میں عدالتوں سے بائیکاٹ کیا اور کوئی بھی پراسیکیوٹر سرکاری مقدمات کی پیروی کیلئے عدالتوں میں پیش نہ ہوا ۔خیبرپختونخوا کے پبلک پراسیکیوٹرز نے آزاد و خودمختار پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ اور پراسیکیوٹرجنرل آفس کے قیام کی عدم منظوری سمیت سروس سٹرکچر و دیگر مراعات نہ دینے کیخلاف صوبہ بھر میں غیرمعینہ مدت کیلئے عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔ پراسیکیوٹر ایسوسی ایشن نے حکومت کو 9 نکاتی چارٹر اف ڈیمانڈ پیش کرتے ہوئے واضح کیا ہیکہ اگر انکے مطالبات پورے نہ کیے گئے تو پورے کریمینل جسٹس سسٹم کو جام کردینگے اس موقع پر پراسیکیوٹرز نے اپنے دفاتر میں احتجاجی بینرز بھی آویزاں کررکھے تھے

جس پر ان کے مطالبات درج تھے پراسیکیوشن ویلفئیرایسوسی ایشن کے صدر سنگین شاہ،جنرل سیکرٹری جاوید علی مہمند، سیکرٹری اطلاعات وحید اللہ ،اور زوالفقار علی نے اپنے متعلقہ اضلاع میں پراسیکیوشن کے دفاتر کا دورہ کیا اور احتجاج کرنے والے پراسیکیوٹر سے ملے ۔ پراسیکیوٹرز کے صوبائی کنونشن میں انہوں نے صوبہ بھر میں غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال کا اعلان کیا تھا اور قرار داد کے زریعے اپنے مطالبات فوری طور پر منظور کرنے کا مطالبہ کیا تھا انکا موقف تھا کہ پراسیکیوشن کے کئی سالوں سے زیرالتوا مطالبات پورے کئے جائیں.

صدر پراسیکیوشن ویلفئیرایسوسی ایشن کے مطابق ہڑتال غیر معینہ مدت تک جاری رہے گے پراسیکیوٹرز کے ہڑتال کی وجہ سے صوبہ بھر میں عدالتی امور بری طرح متاثر ہوئے کیونکہ سرکار کی جانب سے انہوں نے کیسوں کی پیروی سے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے اسیکیوٹر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری جاوید علی مہمند نیکہاکہ 2015 سے ہم حکومت سے یہ مطالبات کررہے ہیں ابھی تک حکومت نے کچھ نہیں کیا۔ پنجاب اور سندھ میں پراسیکیوشن کا الگ پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ ہے یہاں پر نہیں ہے۔ انہوں نیکہاکہ جب تک مطالبات منظور نہیں کیے جاتے ہیں کوئی بھی پراسیکیوٹر عدالت میں پیش نہیں ہوگا۔








1 تبصرہ. Leave new
Reinforced Concrete Pipes : Durable and strong, these pipes are used for large-scale drainage systems. ElitePipe Factory in Iraq provides reinforced concrete pipes for infrastructure projects.