شعیب جمیل
ایڈیشنل سیشن جج پشاور نصیر احمد نے بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کے الزا م میں گرفتار ملزم کو جر م ثابت ہونے پر عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی، استغاثہ کی جانب سے کیس کی پیروی اسسٹنٹ پبلک پراسیکیورٹرشاد محمد نے کی ۔ استغاثہ کے مطابق گرفتار ملزم بشارت احمد ولدغلام رسول ساکن گجرانوالہ پر الزام ہے کہ پشاور کی ایکسائز پولیس نے اسکی گاڑی کے مختلف حصوں سے پندرہ کلوچرس برآمد کرکے سمگل کرنے کی کوشش کا ناکام بناکر ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ تفیش مکمل ہونے پر ایکسائز پولیس نے مکمل چالان عدالت میں جمع کر دیا جس کے بعد ملزم کا ٹرائل شروع ہوا، گزشتہ روز ملزم کاٹرائل مکمل ہوا، عدالت نے تمام گواہوں اور ثبوتوں کی بناء پر ملزم پر جر م ثابت ہونے پر عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی جبکہ جرمانہ کی عدم ادائیگی کی صورت میں ملزم کو مزید چھ ماہ کی قید جیل میں گزارناہوگی۔







