معصوم طالبعلم حماد کو خونی ڈکیتی کے دوران قتل کرنے والے تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا

عدنان بشیر سے
4دن قبل عمر گل روڈ پر واقع الٹراساونڈ مشین گودام میں خونی ڈکیتی کا ڈراپ سین ہوگیا
ملوث گینگ گرفتار ،مسروقہ قیمتی الٹراساونڈ مشین ،وارادات میں استعمال ہونے والی سوزکی ،رکشہ ، آلہ قتل اور موبائل فونز بھی برآمد
4یوم قبل تھانہ بھانہ ماڑی کے حدود عمر گل روڈ خیبر ویڈنگ ہال کے قریب الٹراساونڈ مشین گودام میں ہونے والے خونی ڈکیتی کا سی سی پی او قاسم علی خان اور ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے واردات میں ملوث ملزمان کا سراغ لگانے کیلئے ایس پی سٹی ڈویژن احسان شاہ کی سربراہی میں ڈی ایس پی یکہ توت سرکل توحید خان ، ڈی ایس پی انوسٹی گیشن سجاد ممتاز خان ،ایس ایچ او بھانہ ماڑی عمر آفریدی اور تفتیشی عملہ پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے کر ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک حوالے کیا

ایس پی سٹی احسان شاہ اور ڈی ایس پی سٹی انوسٹی گیشن سجاد ممتاز خان کی سربراہی میں خصوصی ٹیم نے جائے واقع سے ملنے والے اہم شواہد اور اطراف میں لگے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مد د سے جدید سائنسی خطوط پر جامع تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے متعدد مشکوک افراد کو شامل تفتیش کیا گیا جس کے دوران وارادت میں استعمال ہونے والی سوزکی اور رکشہ کا سراغ لگا کر ڈرائیور وں کو انٹاروگیٹ کرنے پر مرکزی ملزمان کی نشاندہی کی ، جن کی گرفتاری کیلئے خصوصی لائحہ عمل کے تحت واردات میں ملوث ملزم عبدالرحمان کو گرفتار کر لیا جس کی نشاندہی پر مرکزی ملزم علی نور کو بھی گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے آلہ قتل 9MMپستول بمعہ سلنسر برآمد کر لیا،زیر حراست ملزم علی نور کی نشاندہی پر ملوث تیسرے ملزم کے گرفتاری کیلئے علاقہ طور با با سٹاف چھاپہ زنی کئی گئی جس کے دوران موجود ملزم نے گرفتاری سے بچنے کیلئے پولیس ٹیم پر باارادہ قتل فائرنگ کی جس کی فائرنگ سے زیر حراست ملزم علی نور لگ زخمی ہو گیا جبکہ پولیس نے حق حفاظت خود اختیاری کی خاطر جوابی فائرنگ کی کراس فائرنگ کے دوران ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے جس سے 30بور پستول بھی برآمد کر لیا جس کی شناخت امجد کے نام سے ہوئی ،
کاروائی کے دوران ملزمان کو انٹاروگیٹ کرکے جن کی نشاندہی پر 5عدد الٹراساونڈ قیمتی مشین ،مقتول کے قیمتی موبائل فونز ،واردات استعمال ہونے والے آلہ قتل 9MMپستول بمعہ سلنسر بھی برآمد کر لیا، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جن سے سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جاتی ہے۔
ایس پی سٹی ڈویژن احسان شاہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed