الخدمت فاونڈیشن خیبرپختونخوا کےصوباٸی جنرل کونسل کا دوروزہ اجلاس پشاور میں صوباٸی صدر خالد وقاص کی صدارت میں منعقد ھوا۔اس موقع پر الخدمت فاونڈیشن پاکستان کے مرکزی ناٸب صدر ڈاکٹرمحمد مشتاق مانگٹ مہمان خصوصی تھے اجلاس میں صوباٸی جنرل سیکرٹری شاکر صدیقی،ناٸب صدور بریگیڈیٸر ر ڈاکٹرلیاقت علی،فدا محمد ڈاکٹر سمیع اللہ جان، احسان الحق یاسر،احسان اللہ مروت، حافظ حمید اللہ،حاجی اکبر علی اور ارباب عبدالحسیب سمیت صوبہ بھر سے الخدمت فاونڈیشن کے ضلعی صدور ،جنرل سیکرٹریز اور جنرل کونسل کے اراکین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔دوروزہ جنرل کونسل اجلاس کا آغاز جماعت اسلامی پاکستان کے ناٸب امیر وسابق ممبر قومی اسمبلی مولاناڈاکٹر عطاء الرحمن نے قرآن وسنت کی روشنی میں امانت ودیانت اور احساس ذمہ داری کے موضوع پردرس قرآن سے کیاجبکہ امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا پروفیسر محمد ابراہیم خان نے خدمت حلق کے موضوع پر خصوصی لیکچردیا۔صوباٸی صدر خالدوقاص نے افتتاحی خطاب میں صوبہ بھر الخدمت کے جاری فلاحی سرگرمیوں اور درپیش مساٸل اور چیلنجز سے شرکاہ کو آگاہ کیا۔اجلاس میں الخدمت فاونڈیشن خواتین ونگ کی صوباٸی صدرو سابق رکن قومی اسمبلی عنایت بیگم اور ناٸب صدر زاہدہ کرم نے صوبہ بھر میں الخدمت خواتین کے تحت جاری فلاحی سرگرمیوں کی رپورٹ پیش کی جبکہ صوباٸی ناٸب صدور نے اپنی اپنی سب ریجنزمیں شامل اضلاع کے ضلعی صدور کے ہمراہ اضلاع کی رپورٹس پیش کٸے ۔سیکرٹری فنانس ڈاکٹر فضل سبخان نے مالیات کی اہمیت پر خصوصی لیکچردیا جبکہ ملک پرویز خان نے اضلاع میں کرنے کے کام اور وساٸل کے حصول کے موضوع پر لیکچردیا۔ڈاکٹریوسف علی نے میڈیا کی اہمیت وضرورت کے حوالے سے اظہار خیال کیا اس موقع پر غزہ میں جاری اسراٸیلی مظالم سے متاثرہ فلسطینی عوام کے لٸے ملک اور بیرون ملک جاری امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے مہمان خصوصی ڈاکٹر مشتاق مانگٹ نے تفصیلی خطاب کیا۔اجلاس میں الخدمت فاونڈیشن خیبر پختونخوا کی سالانہ کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی گٸی۔اجلاس میں الخدمت فاونڈیشن کے تحت نوجوانوں کو باعزت روزگار کی فراہمی کےلٸے بنوقابل پروگرام کے حوالے سے پیش رفت کے سلسلے میں پراجیکٹ ڈپٹی ڈاٸریکٹر ڈاکٹر سلمان کریم نے تفصیلی بریفنگ دی۔







