شمالی وزیرستان میں دھماکا، بکریاں چَراتے ہوئے تین بچے جاں بحق

میران شاہ: شمالی وزیرستان میں کھیتوں کے اندر دھماکے کے سبب تین بچے جاں بحق ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق دھماکا شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں کجھوری چیک پوسٹ کے قریب دوپہر کے وقت کھیت میں ہوا ہے جس کی زد میں تین بچے آئے جو کہ اس وقت ہوا بکریاں چرانے کے لیے آئے ہوئے تھے۔

پولیس کے مطابق دھماکا ہنی مون ہوٹل کے قریب کھیت میں ہوا، دھماکے کے سبب تینوں بچے جاں بحق ہوگئے جن کی عمریں پانچ سے پندرہ برس کے درمیان ہیں، بچوں کا تعلق کھجوری ذاکر خیل گاؤں سے ہے، بچے چرواہے تھے۔

پولیس نے لاشیں ہیڈ کوارٹر اسپتال میرعلی منتقل کردی ہیں، دھماکے کی نوعیت جاننے کی کوشش کی جارہی ہے تاہم امکان ہے کہ دھماکا لینڈ مائن کا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed