خاندانی منصوبہ بندی ڈسٹرکٹ پشاور کے فلاحی مراکز برائے پاپولیشن ویلفیئر اسسٹنٹ میل کا ماہانہ اجلاس ضلعی آفس پشاور میں منعقد ہوا۔ جس میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر سمیع اللہ خان خلیل، ڈپٹی ڈسٹرکٹ پالولیشن آفسر کاشف فدا سمیت ضلع پشاور کے تمام فلاحی مراکز کے فیملی ویلفیئر اسسٹنٹ نے شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر سمیع اللہ خان خلیل نے اجلاس کو محکمہ بہبودآبادی کی سرگرمیوں، مانع حمل ادویات کی فراہمی، آگاہی سیشنز اور فیملی پلاننگ سے آگاہی کیلئے جاری مختلف پروگرامز کے انعقاد بارے تفصیل سے آگاہ کیا۔

اجلاس میں فیملی ویلفیئر اسسٹنٹ کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ مانعِ حمل ادویات کی فراہمی فیلڈ میں عوامی رابطہ کے حوالے سے مشاورت کی گئی، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر سمیع اللہ خان خلیل نے فیملی ویلفیئر اسسٹنٹ کی ماہانہ کارکردگی میں خامیوں غیر حاضری فیلڈ میں ڈیوٹی نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنے کارکردگی بہتر بنانے اپنی حاضری یقینی بنانے اور اپنی زمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانے کی ہدایت جاری کی، اس موقع پر ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر سمیع اللہ خان خلیل نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غیر حاضر ملازمین فیلڈ میں ڈیوٹی نہ کرنے والے ملازمین کے خلاف ایکشن لیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ قرآن پاک کی واضح تعلیمات ہیں کہ مائیں اپنے بچوں کو دو سال کے لئے دودھ پلائیں دین اسلام اپنے پیروکاروں کو ہر معاملہ میں میانہ روی اپنانے کی تلقین کرتا ہے اس حکم پر عمل کرنے سے آبادی میں بےہنگم اضافہ کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے ،انہوں نے کہا کہ آبادی میں اضافے کی وجہ سے معاشرے کو بہت سارے مسائل کا سامنا ہے اس ضمن میں محکمے کو آبادی کنٹرول کرنے کیلئے تیز ترین قدامات کرنے ہوں گے۔







