خیبر پختونحوا, 58 ہزار مشکوک شناختی کارڈز بلاک کرنے کا فیصلہ

مذکورہ فیصلہ پشاور میں کمیٹی کے اجلاس کے دوران کیا گیا۔ اس حوالے سے حاصل دستاویز کے مطابق محکمہ داخلہ نے نادرا کو جعلی شناختی کارڈز بلاک کرنے کے احکامات جاری کردیے۔ محکمہ داخلہ نے جعلی پی او آر، افغان کارڈ بلاک کرنے کےلیے خط نادرا کو ارسال کیا۔ نادرا نے جعلی پی او آر کارڈ، افغان کارڈ اور جعلی پاکستانی شناختی کارڈز بلاک کردیے۔دستاویز کے مطابق پشاور میں 9 ہزار 720 غیرقانونی مقیم افراد کی میپنگ کا عمل بھی مکمل کرلیا گیا۔ متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ڈسٹرکٹ لائیژن کیمٹی کا اجلاس بلانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دستاویز کے مطابق بلاک کارڈز کی تفصیلات کے حوالے تمام ڈپٹی کمنشرز کو پانچ دن کی آخری ڈیڈلائن دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed