غیرقانونی رہائشیوں کیخلاف ٹارگٹڈ سرچ آپریشن

شعیب جمیل

پشاور پولیس اور سکیورٹی فورسز نے امن وامان کی صورتحال کو برقرار کھنے کی خاطر شہر میں خصوصی پلان کے تحت ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا سلسلہ شروع کردیا۔ ایس پی فقیر آباد اسامہ آمین چیمہ کی ہدایت پر خصوصی پلان کے تحت تھانہ پہاڑی پورہ کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک کیا گیا جس میں پاک آرمی، ایس ایچ او تھانہ پہاڑی پورہ قاضی نثار، پولیس کمانڈوز، آر آر ایف، لیڈیز پولیس اور دیگر یونٹس نے بھی حصہ لیا، مختلف علاقوں میں گلی گلی ٹارگٹڈ آپریشن کرکے سماج دشمن عناصر، جرائم پیشہ، غیر رجسٹرڈ کرایا داروں سمیت دیگر سہولیات فراہم کرنے والے سہولت کار، منشیات فروشوں اور مشتبہ افراد کے خلاف کاروائیاں کی گئیں،ایس پی فقیر آباد کے مطابق آپریشن کے دوران کرایہ داروں اور مشتبہ افراد سے مختلف زاویوں پر جامع تفتیش کیساتھ ساتھ مقامی سطح پر بھی ویریفیکیشن بھی کی جارہی ہے اس کے علاوہ شہر کے مختلف علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر اضافی گشت کیساتھ ساتھ جگہ جگہ سنیپ چیکنگ اور تمام داخلی راستوں پر سپیشل ناکہ بندیاں قائم کی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed