پشاور کے صنعت کاروں نے گیس کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا۔

حیات اباد انڈسٹریلسٹ ایسوسی ایشن پشاور نے گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف انڈسٹریل اسٹیٹ پشاور میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرے میں صنعت کاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ جس میں حیات اباد انڈسٹریلسٹس ایسوسی ایشن کے گروپ لیڈر اور سابقہ صدر سرحد چیمبر اف کامرس محمد اسحاق نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا صوبہ وافر مقدار میں گیس پیدا کرتا ہے جس کا 45 فیصد پنجاب کو برامد کر دیا جاتا ہے ہم اپنے صوبے کی قدرتی کیس استعمال کرتے ہیں جس پر جس پر ار ایل این جی کی نئی قیمتوں کا ایک اطلاق سراسر غیر قانونی اور ناانصافی ہے جو کہ ہم استعمال ہی نہیں کرتے اس کی قیمت کیوں ادا کریں مظاہرے سے حیات اباد انڈسٹریلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر محمد بختیارخان افریدی نے بھی خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ ہم نے برامدات کے آرڈر لیے ہیں کیس کی نئی قیمتوں سے ہماری صنعت وقت پر آرڈر پورا نہیں کر سکتی اور نہ ہی پرانے ریٹ پر ارڈر پورا کر سکتی ہے جس سے ہماری کمزور صنعت کو بہت بڑا نقصان اٹھانا پڑے گا انہوں نے مزید کہا کہ ایک واحد صنعت ہی ہے جو برامدات کو بڑھا کر ملکی معیشت کو اپنے کندھوں پر اٹھانے  میں مدد دے رہی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed