قاضی فائز عیسیٰ کو سکیورٹی فراہم ،چیف سکیورٹی آفیسر مقرر

سپریم کورٹ آف پاکستان کے نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو سکیورٹی فراہم کردی گئی، معزز جج کیلئے چیف سکیورٹی آفیسر بھی مقرر کر دیا گیا۔نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو قانون کے مطابق سکیورٹی فراہم کی گئی ہے، نامزد چیف جسٹس آف پاکستان کے ساتھ سکیورٹی ضابطہ کار کے مطابق چیف سکیورٹی آفیسر بھی مقرر کردیا گیا ہے۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 17 ستمبر کو چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed