انسداد دہشتگردی عدالت نے ایمان مزاری کی ضمانت منظور کرلی

اسلام آبادکی انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ایمان مزاری   کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں درج  مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت کی جس سلسلے میں ایمان کی طرف سے وکیل صفائی ایڈووکیٹ زینب جنجوعہ نے دلائل دیے جب کہ پولیس کی طرف سے پراسیکیوٹر راجہ نوید پیش ہوئے۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ایمان مزاری کی 10 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی۔

 

 واضح رہےکہ 28 اگست کو اسلام آباد کی عدالت نے بغاوت اور اشتعال انگیزی کے کیس میں ایمان مزاری کی ضمانت منظور کی تھی جس کے بعد انہیں اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا تھا۔

 

لیکن جیل سے رہائی کے فوری بعد ہی اسلام آباد پولیس نے تھانہ بارہ کہو میں درج مقدمے میں ایمان مزاری کو گرفتار کرلیا۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایمان مزاری کو اسلام آباد سے باہر لے جانے اور 20 اگست کے بعد کسی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کے حکم میں توسیع کررکھی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed