پشاور ، شاہ عالم سے لاپتہ چھہ سالہ عائشہ کی لاش کھیتوں سے برآمد

تھانہ خزانہ کی حدود شاہ عالم کیمپ کورونہ سے لاپتہ ہو نے والی کی لاش کھیتوں سے برآمد کر لی گئی ۔ چھ سالہ بچی عائشہ ولد فضل شیر گذشتہ شب سے لاپتہ تھی صبح بچی کی لاش قریبی کھیتوں سے برآمد کرلی گئی جبکہ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درجہ کی تفتیش شروع کر دی ۔ پولیس کی جانب سے فراہم کی جانی والی تفصیلات کے مطابق تھانہ خزانہ کی حدود شاہ عالم سے فضل شیر کی چھ سالہ بیٹی عائشہ سال کی نعش ملی ہے جس کو نامعلوم وجوہات کی بنا پر قتل کیا گیا ہے۔ گذشتہ روزاطلاع ملتے ہی ایس ایس پی انوسٹی گیشن اشفاق احمد ، ایس پی رورل ظفر احمد ، ڈی ایس پی رورل امجد خان ، ایس ایچ او اور تفتیشی ٹیم کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لیتے ہوئے بعرض پوسٹ مارٹم منتقل کردیا جبکہ بچی کے چچا صابر کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed