ا
نگران خیبرپختونخوا حکومت نے چار ماہ کیلئے 1400 ارب کا بجٹ تیار کرلیا، اخراجات کیلئے 462 ارب، ترقیاتی منصوبوں کے لیے 112 ارب، بندوبستی اضلاع کے لیے 102 ارب اور قبائلی اضلاع کے لیے 59 ارب رکھے گئے ہیں، تنخواہوں میں 35 فیصد اور پنشن میں 17 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔نگراں خیبر پختون خوا حکومت اگلے چار ماہ(جولائی تا اکتوبر)کے لیے 1400 ارب روپے حجم کا بجٹ کل پیش کرے گی، مشیرخزانہ حمایت اللہ خان کل صوبائی کابینہ سے منظوری کے بعد پریس کانفرنس میں بجٹ پیش کریں گے۔بجٹ میں تنخواہوں کیلئے 192 ارب 97 کروڑ 80 لاکھ روپے، پنشن کیلئے 42 ارب 36 کروڑ 10 لاکھ روپے، گریڈ 1 سے 16 تک ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ اسی طرح گریڈ 17 اوراس سے اوپر گریڈ کے ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔مزدور کی کم از کم ماہانہ اجرت 26 ہزار سے بڑھا 32 ہزار روپے کرنے کی تجویز ہے۔ریٹائرڈ ملازمین کے پنشن میں ساڑھے 17 فیصد اضافے کی تجویز ہے، ڈیپوٹیشن الائونس میں 50 فیصد، ملازمین کے سیکریٹریٹ پرفارمنس الائونس میں 100 فیصد، معذور ملازمین کے کنونس الائونس میں 100 فیصد اضافے کی تجویز ہے۔بجٹ میں پولیس اہل کاروں کے راشن الانس میں اضافہ کیا جائے گا، سرکاری گاڑیوں کی خریداری پر پابندی کی تجویز ہے۔بجٹ دستاویز کے مطابق بندوبستی اضلاع کے لیے 402 ارب 61 کروڑ اور 70 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں
1400ارب کا بجٹ آج پیش ہوگا’ تنخواہوں میں35فیصد اضافہ تجویز







