خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں سے چار افراد جاں بحق

پشاور سمیت صوبے بھر میں حالیہ بارشوں کے باعث دو خواتین سمیت چار افراد جاں بحق اور تین افرادزخمی ہو ئے ہیں گزشتہ روز بھی موسلا دار بارش کے باعث شہر کے نشیبی علاقے زیر آ ب آ گئے جس کے باعث گندا پانی گھروں میں داخل ہوا ۔ ریسکیو 1122کی رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں دو خواتیں ، بچے اور بزرگ شامل ہیں۔ چھتوں کے گرنے کے واقعات پشاور سمیت صوبے بھر میں پیش ہو ئے ہیں ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ آج بھی جاری رہنے کے امکانات ہیں بارشوں کے بعد موسم ٹھنڈا ہو گیا ہے بارشوںکے باعث تیار فصلوں اور باغات کو بھی نقصان پہنچا ، بارشوں کے باعث موسم خوشگوار ہو چکا ہے موسلا دار بارش او رپہاڑوںپر لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات ظاہر کئے گئے ہیں ۔ شہر میں وقفے قفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed