بینک آف خیبر نے علامہ اقبال ٹاؤن لاہور میں اپنی نئی برانچ کا افتتاح کر دیا

بینک آف خیبر نے علامہ اقبال ٹاؤن لاہور میں اپنی نئی برانچ کا افتتاح کر دیا ہے۔ صوبائی دالحکومت میں بینک آف خیبر کی برانچز کی تعداد اب 9 ہو گئی ہے اور بینک سال کے اختتام تک مزید برانچز کھول کر یہاں اپنی موجودگی اور صارفین تک رسائی کو بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

برانچ کا افتتاح عارف سعید سی ای اوسروس انڈسٹریز اور محمد علی گلفراز ایم ڈی/سی ای او بینک آف خیبر نے کیا۔ مسز مدیحہ کامران ریجنل ہیڈ کارپوریٹ اینڈ کمرشل کنونشنل بینکنگ لاہور اور سٹاف نے بھی برانچ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

اس تقریب میں طارق گاباگابا کارپٹس، محبوب صاحب سی ای او کلینکس فارمیسی، شکیل مغل چیف آپریشن آفیسر، مغل آئرن اینڈ سٹیل، خواجہ عرفان فنانس منیجر فاطمہ فرٹیلائزر لمیٹڈ، شیخ طارق سی ای او، مسز حنا مصطفی سی ایف او امپیریل لمیٹڈ، بدر الاسلام گروپ سی ایف او سروس انڈسٹریز، محمد فاروق سی ایف او KIPS، سہیل احمدسی ای او احمد کنسٹرکشن اور گرد و نواح کے دیگر ممتاز کاروباری اور صنعتی شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر عارف سعید نے کہا کہ “بینک آف خیبر کی شاندار سروسز قابل ستائش ہیں، علامہ اقبال ٹاؤن میں اس نئی برانچ کا افتتاح صارفین کیلئے اپنے کاروبار کو مزید منظم اور وسیع کرنے میں معاون ہو گا۔ میں بینک کی پوری انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اظہار تشکر کرتا ہوں۔ ”

بینک آف خیبر کے ایم ڈی/سی ای اومحمد علی گلفراز نے کہا کہ” صوبائی دارالحکومت کی تیزی سے بڑھتی ہوئی مارکیٹ میں ایک اور برانچ کا افتتاح کرنے پر ہمیں خوشی ہے۔ بینکنگ ضروریات کے وسیع امکانات کو مدنظر رکھتے ہوئے بینک آف خیبر اپنے مارکیٹ شیئر کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ اپنی برانڈ ایکویٹی بنانے کے لیے لاہور میں برانچ کی توسیع پر تیزی سے مصروف عمل ہے۔”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed