شعیب جمیل
تھانہ دوادزئی پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ خطرناک مجرمان اشتہاری تھانہ داودزئی کی حدود میں موجود ہیں، جس پر ایس ایچ او تھانہ داودزئی عبدالحمید خان نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان امجد ولد یاسین اور فیاض ولد سید گل کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان نے 18 اگست 2022 کو تھانہ داودزئی کی حدود میں دیگر ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے تین خواتین کو غیرت کے نام پر قتل کردیا تھا اسی طرح ملزمان نے 23 دسمبر 2022 کو سابقہ قتل مقاتلے کی دشمنی کی بناء پر فائرنگ کرکے حضرت علی نامی شخص کو قتل کردیا تھا، ملزمان واردات کے بعد نامعلوم مقام پر روپوش ہو گئے تھے، جن کو گزشتہ ورز خفیہ اطلا ع ملنے پر اہم کارروائی کے دوران گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھیوں کو پہلے ہی پولیس نے گرفتار کرچکی ہے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے







