پاکستان: کورونا وائرس کا 1 اور مریض جان کی بازی ہار گیا

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وبا کے باعث 1 اور مریض جان کی بازی ہار گیا۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ روز کورونا کے 4 ہزار 403 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 13 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 0 اعشاریہ 30 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) نے کہا کہ کورونا سے بیمار 17 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 4.76 فیصد اور پشاور میں 0.60 فیصد جبکہ لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 0.32 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed