جیکب آباد: ڈسٹرکٹ جیل میں قیدی کی خودکشی

سندھ کے ضلع جیکب آباد کی ڈسٹرکٹ جیل میں قیدی نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔پولیس کے مطابق قیدی وسیم میمن نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کی۔ اس کی لاش ضروری کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کردی گئی۔پولیس نے بتایا کہ کراچی سے تعلق رکھنے والا وسیم میمن 38 کلو چرس رکھنے کے الزام میں قید تھا۔حکام کا کہنا تھا کہ اس واقعے کی تحقیقات سیکنڈ ایڈیشنل سول جج، ڈی ایچ او اور سول سرجن کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed