ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی پر بادلوں کا راج ہے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں تیز بارش

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی پر بادلوں کا راج ہے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں پہلے بوندا باندی پھر موسلا دھار بارش ہوئی ہے جس سے موسم خوش گوار ہو گیا۔مختلف علاقوں میں کہیں بادلوں کا راج ہے اور کہیں سورج نکلا ہوا ہے جس کے باعث دھوپ چھاں کا کھیل جاری ہے۔کراچی میں نارتھ کراچی، نیو کراچی، یو پی موڑ، ناگن چورنگی، آئی آئی چندریگر روڈ اور اطراف، شارعِ فیصل، پرانی سبزی منڈی، پی ای سی ایچ سوسائٹی، بہادر آباد، شہید ملت، گلشنِ اقبال سمیت مختلف علاقوں میں تیز بارش اور بوندا باندی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔بارش کے بعد کئی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا جبکہ بارش کے باعث شہر کی مختلف سڑکوں پر موٹر سائیکل سوار پھسل گئے۔چیف میٹرو لوجسٹ سردار سرفرازکے مطابق کمزور مغربی ہواوں کی لہر ملک کے بالائی اور جنوب مشرقی بلوچستان اور سندھ سے گزر رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ مغربی ہواوں کے زیرِ اثر کراچی میں بادل ہیں، جن کے باعث شہر میں آج دوپہر تک بوندا باندی اور ہلکی بارش وقفے وقفے سے جاری رہ سکتی ہے۔سردار سرفراز نے بتایا کہ شام میں شہر کا مطلع صاف ہونے کا امکان ہے،جبکہ 9 فروری کے بعد سے رات میں موسم سرد رہ سکتا ہے۔چیف میٹرولوجسٹ نے یہ بھی بتایا کہ اس دوران رات میں درجہ حرارت 12 سے 13 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 17 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 15 سے 16 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے مزید کہا ہے کہ شہر میں مشرق کی سمت سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 95 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے.محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہرِ قائد میں کہر اور ہلکی دھند کی وجہ سے صبح سویرے حد نگاہ 2 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed