وزیرِ اعظم عمران خان کے سابق معاونِ خصوصی جمشید اقبال چیمہ کی الیکشن کمیشن سے غیر مشروط معافی

وزیرِ اعظم عمران خان کے سابق معاونِ خصوصی جمشید اقبال چیمہ نے الیکشن کمیشن کے خلاف ریمارکس پر غیر مشروط معافی مانگ لی۔الیکشن کمیشن آف پاکستان میں وزیرِ اعظم عمران خان کے سابق معاونِ خصوصی جمشید اقبال چیمہ کے الیکشن کمیشن کے خلاف ریمارکس کے کیس کی سماعت ہوئی۔دورانِ سماعت الیکشن کمیشن نے جمشید اقبال چیمہ سے استفسار کیا کہ آپ نے جو کیا آپ کو پتہ ہے نا؟ آپ کو اچھا لگے گا اگر آپ نے جو کہا اسے پڑھیں؟ آپ ٹی وی پر بیٹھ کر جو چاہے کہہ دیں؟ کیا یہ ٹھیک ہے؟جمشید اقبال چیمہ نے اس موقع پر کہا کہ آئی ایم سوری فار دیٹ، آئندہ ایسا نہیں ہو گا۔اس کے بعد جمشید چیمہ نے الیکشن کمیشن میں معافی نامہ پڑھ کر سنایا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جمشید اقبال چیمہ کیس کا فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت یکم فروری تک ملتوی کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed