پنجاب ہاوسنگ اینڈ ٹاون پلاننگ ایجنسی کی سرکاری اراضی پر قبضہ

 

سیکرٹری ہاوسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ جاوید اختر محمود کا کہنا ہے کہ پنجاب ہاوسنگ اینڈ ٹاون پلاننگ ایجنسی کی سرکاری اراضی پر قبضہ ہو گیا ہے۔جاوید اختر محمود کا کہنا ہے کہ سرکاری زمین وا گزار کرانے کے لیے پھاٹا نے عدالتی دعوی تک نہ کیا، نہ وکیل مقرر کیا، پھاٹا افسران کی غفلت کا فائدہ عدالت میں قبضہ مافیا کے اراکین کو ہوا۔انہوں نے کہا کہ عدالت میں زمینوں کا یک طرفہ فیصلہ ان کے حق میں ہوا، سرکاری زمین پر قبضے کے ذمہ دار ڈپٹی ڈائریکٹرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز پھاٹا اور دیگر ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پھاٹا کے افسران کی سستی اور غفلت سے حکومت کو کروڑوں روپے کا مالی نقصان ہوا، قبضہ کی گئی زمین گلشن مارکیٹ کے کمرشل ایریا میں واقع ہے۔سیکرٹری کا مزید کہنا تھا کہ قرار دیے گئے افسران 7 روز میں جواب جمع کرائیں، کارروائی کا آغاز ڈائریکٹر جنرل پھاٹا کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed