ممکن ہے 5 سال پورے ہوں مگر چہرہ تبدیل ہو:پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان

خواب دیکھنے اور ان کی تعبیر بتانے کے حوالے سے مشہور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما منظور وسان کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ 5 سال پورے ہوں، مگر چہرہ تبدیل ہو سکتا ہے۔یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما منظور وسان نے کراچی کی سندھ ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ان کا کہنا ہے کہ دسمبر میں خطرات کا سامنا ہوتا ہے، کھچڑی پک رہی ہے، جسے کسی نتیجے پر پہنچنے میں 3 سے 6 ماہلگ سکتے ہیں۔منظور وسان نے کہا کہ حالات خراب ہیں، آگے جا کر اور بھی خراب ہوں گے، باہر سے کوئی آ سکتا ہے جس کا کام الیکشن کرا کے اقتدار منتقل کرنا ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ 3 ماہ بڑے اہم ہیں، نواز شریف واپس آ سکتے ہیں، اب بہت ساری آڈیوز آئیں گی، ویڈیوز بھی آئیں گی۔پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما منظور وسان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کچھ لوگ ملک کو کس طرف لے کر جا رہے ہیں، پتہ نہیں کیا ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed