ناظم جوکھیو پی پی MPA کے حکم پر قتل ہوا، بھائی کا الزام

 

پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی کے مہمانوں کے شکار کی ویڈیو وائرل کرنے والے ناظم جوکھیو کی کراچی میں جان لے لی گئی ، وزیر اعلی سندھ نے قتل پر ایف آئی آر ورثا کی مرضی سے درج کرنے کی ہدایت کردی۔مقتول ناظم جوکھیو کے بھائی نے الزام لگایا ہے کہ بھائی نے پیپلز پارٹی کے ایم پی اے جام اویس کے مہمانوں کے شکار کی ویڈیو وائرل کی تھی ، جس پر جام اویس نے ناظم جوکھیو کو اپنے گھر بلایا، تشدد کیا اور جان لے لی۔ناظم جوکھیو کی لاش ملیر میمن گوٹھ کے قریب سے ملی ، جبکہ ایم پی اے جام اویس، نیاز سالار اور دیگر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔دوسری جانب وزیر اعلی سندھ نے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ورثا کو انصاف دلانے کی ہدایت کی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جام ہاوس میں جھگڑے کے دوران لاٹھی اور گھونسوں سے 35سالہ ناظم جوکھیو ولد سجاول کی ہلاکت ہوئی ہے، مقتول کی لاش کا پوسٹ مارٹم جناح اسپتال میں کرالیا گیا ہے۔مقتول کے بھائی کاکہنا ہے کہ سر دارجام عبد الکریم نے بھائی کو جام ہاوس لانے کا حکم دیا، جب کچھ دیربعد میں جام ہاوس گیا تو بتایا گیا کہ تمہارا بھائی مرگیا ہے، اس سلسلے میں جام اویس اور سردارجام عبدالکریم سے رابطے کی کوشش کی تو دونوں اراکین اسمبلی کے موبائل نمبربند ملے ،واٹس اپ پربھی دستیاب نہیں تھے۔واضح رہے کہ جام اویس ٹھٹھہ سے رکن سندھ اسمبلی اور ان کے بھائی جام عبدالکریم ملیر سے رکن قومی اسمبلی ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed