قومی کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کو شکست دینے کے بعد قومی ٹیم کی پرفیکٹ سیلفی

قومی کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کیخلاف تاریخ ساز فتح کے بعد پرفیکٹ سیلفی کے ہر جانب چرچے ہیں۔پاکستان ٹیم نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دینے کے بعد ایک گروپ سیلفی لی، گرین شرٹس نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت سے شکست کی روایت کو توڑا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹوئٹر پر سیلفی شیئر کی اور اس کے کیپشن میں پرفیکٹ سیلفی لکھا۔بعد ازاں اس سیلفی کو مختلف تبصروں کے ساتھ شعیب ملک، محمد حفیظ، سرفراز احمد اور ماہرہ خان نے بھی شیئر کیا۔کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی ناقابل شکست نصف سنچریوں کی بدولت پاکستان نے اتوار کو بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنے حریف سے پہلی بار فتح حاصل کی۔قومی کرکٹ ٹیم کی اوپننگ جوڑی بابر اعظم اور محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کا غرور خاک میں ملایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed