یکم جنوری 2027ء سے تعلیمی اسناد کی آن لائن تصدیق ہوگی

انٹر بورڈز کوآرڈی نیشن کمیشن )آئی بی سی سی(یکم جنوری 2027سے تعلیمی اسناد کی تصدیق کا مکمل آن لائن نظام شروع کرے گا۔ طلبہ آئی بی سی سی کے پورٹل پر درخواست جمع کرا سکیں گے اور تصدیق مکمل ہونے پر اپنی اسناد وہیں سے ڈاون لوڈ اور پرنٹ کر سکیں گے۔ یہ فیصلہ آئی بی سی سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں کیا گیا، جس کی صدارت ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام علی ملاح نے کی۔ نئی سہولت ملک بھر کے 29 امتحانی بورڈز کی جاری کردہ اسناد اور دینی مدارس کی تصدیق کے لئے اہل اسناد کے لئے دستیاب ہوگی۔ طلبہ اپنی درخواست اور مطلوبہ دستاویزات پورٹل پر جمع کرائیں گے۔ آئی بی سی سی درخواست کی جانچ اور منظوری کے بعد الیکٹرانک طور پر تصدیق شدہ دستاویز درخواست گزار کے پورٹل اکاونٹ میں فراہم کرے گا۔ اس طرح درخواست گزار اور آئی بی سی سی، دونوں کو دستاویزات بذریعہ کوریئر بھیجنے کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔ ایک ہی سند مختلف اداروں میں جمع کرانے کے لئے طلبہ پورٹل سے تصدیق شدہ دستاویز کی ضرورت کے مطابق نقول پرنٹ کر سکیں گے۔ ہر اضافی نقل کے لئے آئی بی سی سی کی الگ تصدیقی فیس ادا نہیں کرنا ہوگی۔ یہ نقول جامعات میں اور بیرونِ ملک استعمال کیلئے، وزارتِ خارجہ کی متعلقہ شرائط کے مطابق، جمع کرائی جا سکیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed