جی ٹی روڈ پر مولوی جی ہسپتال اور گرلز کالج کے دیواروں کو بھی پانچ فٹ تک گرانے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے ۔اوقاف۔ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میٹروپولیٹن سمیت دیگر ڈیپارٹمنٹ کی سرکاری مراکز کو بھی پانچ فٹ تک گرانی کی نشاندہی کر دی گئی ہے۔جبکہ گرین بلٹ پر بننے والے گورنمنٹ کالج سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں 56 کاروباری بڑے بڑے مراکز اور 500 دکانوں کی نشاندہی کر دی گئی ہے گرین بلٹ پر بننے والے بلڈنگز کے حوالے سے سیاسی شخصیات تاجر شخصیات کے بننے والے افراد کی تفصیلات بھی اعلی احکام کو فراہم کر دی گئی ہے سیاسی شخصیات سمیت مختلف پشاور کے دیگر شخصیات کی کاروباری غیر قانونی مراکز کے حوالے سے بھی نشاندہی کی گئی ہے پشاور میں تجاوزات کے حوالے سے اپریشن میں دو سرکاری سکولوں کو بھی گرا دیا گیا تھا اور اب اس کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جا رہا ہے اوقاف کے بعض کاروباری مراکز بھی تجاوزات کی زرد میں اگئے ہیں جس کی نشاندہی کی گئی ہے۔







