یونیورسٹی آف سوات اور ڈھاکہ یونیورسٹی میں تعلیمی تعاون بڑھانے پر اتفاق

 

اسلام آباد: یونیورسٹی آف سوات اور ڈھاکہ یونیورسٹی کے درمیان تعلیمی، تحقیقی اور علمی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق ہوگیا، جبکہ دونوں جامعات کے مابین مفاہمتی یادداشت پر جلد دستخط کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

یونیورسٹی آف سوات کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن الامین نے ڈھاکہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اے بی ایم عبید الاسلام سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات پیر کو ڈھاکہ یونیورسٹی میں وائس چانسلر کے دفتر میں ہوئی۔

ملاقات کے دوران دونوں جامعات کے مابین مشترکہ تعلیمی اور تحقیقی سرگرمیوں کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر اساتذہ، محققین اور طلبہ کے تبادلوں، مشترکہ تحقیقی پروگرام شروع کرنے اور علمی و تحقیقی کاموں کے تبادلے سے متعلق امور پر بھی گفتگو ہوئی۔

دونوں وائس چانسلرز نے اس بات پر زور دیا کہ جامعات کے اساتذہ، محققین اور طلبہ کے درمیان علمی روابط اور تحقیق کے تبادلے کو وسعت دینے سے تحقیقی معیار اور تعلیمی استعداد میں بہتری لائی جاسکتی ہے۔

ملاقات میں باہمی تعاون کو باضابطہ بنانے کے لیے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر جلد دستخط کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر ڈھاکہ یونیورسٹی کے فیکلٹی آف آرٹس کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد ابوالکلام سرکار، شعبہ اسلامی تاریخ و ثقافت کے پروفیسر ڈاکٹر محمد نورالامین، ایسوسی ایٹ پروفیسر اے کے ایم افتخار الاسلام اور لیکچرار محمد عبدالمحیط بھی موجود تھے۔

اس پیش رفت سے پاکستان اور بنگلہ دیش کی جامعات کے درمیان اعلیٰ تعلیم، مشترکہ تحقیق اور علمی روابط کو مزید فروغ دینے کے نئے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed