خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں روبوٹکس اور مصنوعی ذہانت (AI) کے شعبے میں مقامی طالب علم نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا۔ دی نالج اسکول چارسدہ سٹی کیمپس کی جماعت پنجم کے ہونہار طالب علم محمد شمویل نے ٹریفک کے نظام کو جدید بنانے کے لیے ایک بہترین اور جدید سگنل پراجیکٹ کامیابی سے تیار کیا ہے۔طالب علم کے اس علمی اور سائنسی کارنامے پر ‘اسٹیم لرننگ سلوشنز’ (STEM Learning Solutions) اور امریکہ کے معروف تعلیم و سائنس کے ادارے ‘ایس ٹی ایم ای ڈاٹ آرگنائزیشن’ (STME.org) کی جانب سے انہیں توصیفی سند (Certificate of Appreciation) سے بھی نوازا گیا ہے۔سائنسی و تعلیمی ماہرین نے محمد شمویل کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی غیر نصابی اور تکنیکی سرگرمیاں بچوں میں تحقیق، اختراع اور ٹیکنالوجی کی طرف رغبت پیدا کرتی ہیں۔ ماہرین کے مطابق ابتدائی عمر سے ہی روبوٹکس اور جدید سائنس سے لگاؤ بچوں کے لیے مستقبل میں ماہر انجینئرز اور سائنسدان بننے کی راہ ہموار کرتا ہے۔







