پی ٹی آئی کارکنان کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاریوں کا معاملہ وفاقی آئینی عدالت پہنچ گیا۔وفاقی آئینی عدالت نے تھری ایم پی او کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کردیں۔ چیف جسٹس امین الدین کی سربراہی میں دو رکنی بینچ جمعرات کو سماعت کرے گا، بینچ میں جسٹس علی باقر نجفی بھی شامل ہوں گے۔پشاور ہائیکورٹ نے عبوری حکم نامے کے ذریعے فریقین کی گرفتاریوں سے روکا تھا۔ پشاور ہائیکورٹ کے عبوری حکم نامے کے خلاف ایڈووکیٹ جنرل کے ذریعے وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کیا گیا تھا، آئینی عدالت متفرق 48 درخواستوں پر جمعرات کو سماعت کرے گی۔







