پی ٹی آئی کے 23 کارکنوں کو عبوری ریلیف مل گیا

پشاورہائیکورٹ نے 3ایم پی او کے تحت گرفتار مزید 23پی ٹی آئی کارکنوں کوعبوری ریلیف دیتے ہوئے ان کی رہائی کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ جسٹس صاحبزادہ اسداللہ اور جسٹس انعام اللہ پر مشتمل بنچ نے اکبر شیر، شہزاد، رضااللہ، ثاقب، احسان اللہ، مومن خان سمیت 23درخواست گزاروں کی 3ایم پی او کے تحت گرفتاری کے خلا ف دائر رٹ پٹیشن پر سماعت کی۔ اس دوران ان کے وکلا یاسر خٹک اور اظہر رحیم خان ، ایڈوکیٹ جنرل خیبرپختونخوا ثنااللہ اور متعلقہ افسران بھی عدالت میں پیش ہوئے ۔عدالتی حکم نامے کے مطابق گزشتہ سماعت پر ڈپٹی کمشنرمردان کو نوٹس جاری کیا گیا تھا کہ وہ اس حوالے جواب جمع کریں کہ ان افراد کو کیوں اور کن حالات کی وجہ سے جیل میں ڈالا گیا ہے تاہم اس کے باوجود تاحال فریقین کی جانب سے رپورٹ جمع نہیں کرائی گئی ہے ۔ رپورٹ کی عدم دستیابی کے باعث عدالت کے پاس دوسرا پشن نہیں رہتاکہ وہ موجودہ ریکارڈ کو دیکھے اور انہیں ریلیف فراہم کرے۔ عدالت نے قراردیاکہ اس سے قبل بھی اسی نوعیت کے کیس میں درخواست گزاروں کو ریلیف فراہم کیاگیا ہے لہذا ان درخواست گزاروں کو بھی عبوری ریلیف فراہم کیاجاتا ہے اور ہر پٹیشنر کو ایک لاکھ دونفری ضمانت پر رہا کرنے کاحکم دیاجاتا ہے ۔ عدالت نے یہ بھی قراردیاہے کہ مذکورہ کیس عدالت میں میرٹ پر زیرسماعت رہے گا اورڈپٹی کمشنر کو رپورٹ اورریکارڈ جمع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید سماعت 12نومبر تک ملتوی کردی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed