گیس گھریلو کنکشنز پر پابندی میں توسیع’ کمرشل کنکشنز مکمل بند

سوئی گیس کمپنی نے گھریلو کنکشن پر پابندی میں غیر معینہ مدت تک توسیع کردی۔ذرائع کے مطابق رواں ماہ سے کمرشل تندور ہوٹل سمیت دیگر کنکشن بھی بند کر د ئیے گئے ہیں جبکہ ہزاروں صارفین ارجنٹ فیس جمع کروانے کے باوجود کنکشن سے محروم ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ آر ایل این جی سپلائی تعطلی کا شکار ہے، اس وقت موجودہ سسٹم میں بھی گیس کا شارٹ فال بڑھ گیا ہے، سردی شروع ہوتے ہی گیس کی طلب کئی گنا بڑھ چکی ہے اور گھریلو صارفین کو بھی گیس کی فراہمی کا مسئلہ بن رہا ہے تاہم سوئی گیس کمپنی نے گھریلو کنکشن پر پابندی غیر معینہ مدت تک بڑھا دی ہے۔سوئی گیس حکام کے مطابق کنکشن پر پابندی وزارت پیٹرولیم نے عائد کی ہے، ایران امریکا جنگ رکنے کے بعد ہی کنکشن بحالی کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed