مردان کے علاقے شیرگڑھ میں بھتیجوں نے اراضی تنازعہ پر مبینہ طور پر فائرنگ کر کے اپنے چچا کو قتل کر دیا، پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ سید کریم بانڈہ میں بھتیجوں نے چچا پر فائرنگ کی، جس سے 50 سالہ اکبر سید جاں بحق ہوگئے’پولیس رپورٹ کے مطابق چچا اور بھتیجوں کے درمیان عرصہ دراز سے اراضی کا تنازعہ چلا آ رہا تھا، راستے کے تنازعے پر تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے نعش کو آر ایچ سی ہسپتال منتقل کر دیا۔







