پنجاب کے ہسپتالوں میں جدید مشینری کے لیے اربوں کی منظوری

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے صحت سے متعلق ویژن کی روشنی میں صوبے کے شعبہ صحت میں اہم اور تاریخی منصوبوں کی منظوری دے دی گئی ہے۔ اس اقدام کے تحت صوبے کے مختلف سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں جدید ترین طبی مشینری کی خریداری کی غرض سے 1 ارب 10 کروڑ روپے کے فنڈز کی انتظامی منظوری دی گئی ہے۔

منظور شدہ فنڈز کی تفصیلات کے مطابق پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور میں دل اور جسم کی مکمل اسکیننگ کے لیے ملٹی الٹرا فاسٹ سی ٹی اسکینر کی خرید پر 50 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ، لاہور جنرل ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں پرانی مشین کی جگہ نئی 128 سلائس سی ٹی اسکین مشین کی نصب کاری کے لیے 30 کروڑ روپے اور بے نظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی کے لیے بھی نئی 128 سلائس سی ٹی اسکین مشین کی مد میں 30 کروڑ روپے فراہم کیے جا رہے ہیں۔

سیکرٹری صحت پنجاب نے ان تمام خریداری منصوبوں کی حتمی انتظامی منظوری دے دی ہے۔ صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ عوام کو صحت کی معیاری اور بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن وسائل اور اقدامات بروئے کار لا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed