بڈھ بیر’ بارات کی بس کو حادثہ’ 2 بچے جاں بحق’13 افراد زخمی

پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے جانے والی بس اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 13افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو 1122کے مطابق حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی پشاور کنٹرول روم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چار ایمبولینسز اور میڈیکل ٹیمیں جائے حادثہ کی جانب روانہ کردیں۔ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور حادثے کے متاثرین کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ریسکیو حکام کے مطابق مجموعی طور پر 15 متاثرین کو جائے حادثہ پر طبی امداد فراہم کی گئی، جن میں سے دو بچے جانبر نہ ہوسکے، جبکہ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ریسکیو ٹیموں نے 8 زخمیوں کو مزید علاج کے لیے ہسپتال منتقل کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed