قتل کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کو سزائے موت’10 لاکھ روپے جرمانہ

ایڈیشنل سیشن جج محمد آصف نے قتل کے مقدمہ میںگرفتار ملزم کو جرم ثابت ہونے پر پھانسی اور دس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔استغاثہ کے مطابق گرفتار ملزم خان شرین پرالزام ہے کہ اس کا پڑوسی اپنے گھر کی چھت پر سول پینل لگا رہاتھاکہ اس دوران چند ایک اینٹ ملزم کے گھر میں گر گئی ، جس پر ملزمان اور مقتول کے درمیان تکرار ہوئی ، اس دوران ملزمان خان شرین اوراسکے بیٹے سعید عرف خالد نے طعیش میں آکر پڑوسیوں پر فائرنگ شروع کردی،جس سے فاروق اور اسکا بھائی شدید زخمی ہوئے بعد میں شہزاد زخمیوں کی تاب نہ لاکر جابحق ہوگیا،بڈھ بیر پولیس نے مجروح فاروق کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، پولیس نے کاروائی کے دوران خان شیرین کو گرفتار کرلیا، پولیس نے تفتیش مکمل ہونے پر چالان عدالت میں جمع کرادیا،جس کے بعد ملزم کا ٹرائل شروع ہوا، عدالت نے تمام گواہوں اور ثبوتوں کی بناء پر ملزم پر جرم ثابت ہونے پر قتل کی دفعات میں پھانسی اور دس لاکھ روپے ، اقدام قتل دفعات میں ایک سال قید اور پچا س ہزار روپے جبکہ دفعہ 337-Fمیں ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزاسنادی ، عدالتی حکم نامے کے مطابق ملزم کو پھانسی پر تب تک لٹکایاجائے جب تک اس کی موت واقع نہ ہوئے ، دوسری جانب عدالت نے معاون رپوش ملزم سعید عرف خالد کو اشتہار ی قرار دیکر اسکے دائمی وانٹ گرفتاری جاری کردیئے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed